ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت اناچھوڑکرکسانوں کی بات سنے:سنجے راوت

حکومت اناچھوڑکرکسانوں کی بات سنے:سنجے راوت

Thu, 24 Dec 2020 12:13:43    S.O. News Service

ممبئی،24؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بدھ کے روزکسانوں کو ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بدقسمتی ہے کہ حکومت کسانوں کی مشکلات کو نظرانداز کررہی ہے۔ قومی یوم کسان کے موقع پرسنجے راوت نے یہاں صحافیوں کوبتایاہے کہ کچھ صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دہلی کی سرحدوں پرکسانوں کے احتجاج کے معاملے پر سنجے راوت نے کہاہے کہ مرکزی حکومت کو تکبر کی قربانی دینی چاہیے اورکسانوں سے بات کرناچاہیے۔

انہوں نے کہاہے کہ بدھ کو منایا جانے والا قومی یوم کسان کسانوں کے لیے یوم سیاہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن کچھ صنعتکاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے انہیں کمزورکیاجارہا ہے۔سنجے راوت نے دعویٰ کیاہے کہ اس احتجاج کے دوران اب تک 12 کسان ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی انا ترک کرو اور کسانوں سے بات کرو۔ میں ہاتھ جوڑ کر اپپل کرتاہوں۔


Share: